بھارتی حکومت نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھی انتظار کی سولی پر لٹکا دیا
نئی دہلی(بی این پی )بھارت کی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے اپنی حکومت کو آئندہ برس پاکستان میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت دینے کیلئے دوبارہ خط لکھ دیا۔ بھارتی حکومت نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھی انتظار کی سولی پر لٹکا دیا ہے اور آئندہ سال پاکستان میں شیڈول نابینا افراد کے ورلڈ کپ کیلئے ابھی تک ٹیم کو این او سی جاری نہیں کیا، بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے اجازت کیلئے ایک بار پھر اپنی حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔نابینا افراد کا ورلڈ کپ 7 جنوری 2018 سے پاکستان اور دبئی میں شیڈول ہے۔بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انہوں نے اجازت کیلئے ایک بار پھر حکومت کو خط لکھ دیا ہے ، جیسے حکومت سے گرین سگنل ملے گا عالمی کپ کیلئے تیاریاں تیز کر دی جائیں گی۔