ثمر خان نے جنوبی افریقہ کی بلند ترین چوٹی پر سائیکلنگ کا اعزاز حاصل کر لیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستانی خاتون سائیکلسٹ ثمر خان نے افریقہ کی بلند ترین چوٹی پر سائیکلنگ کا اعزاز حاصل کر لیا۔ ثمر خان نے 5895 میٹر بلند کلیمانجارو پہاڑ کو سائیکلنگ سے سر کیا ۔ثمر خان یہ چوٹی سر کرنےوالی دنیا کی پہلی خاتون سائیکلسٹ ہیں۔ ثمر خان کا تعلق خیبر پی کے کے ضلع دیر سے ہے۔ انہوں نے سات دسمبر کو پہاڑی چوٹی پر سائیکل چلائی۔ تقریب میں تنزانیہ کے محکمہ سیاحت نے ثمر خان کو سرٹیفکیٹ سے نوازا۔ ثمر خان قراقرم گلیشیئر پر سائیکلنگ کرنےوالی واحد خاتون ہیں۔ آرمی چیف کی ہدایت پر ثمر خان کو تمام سہولتیں فراہم کی گئی تھیں۔