فاسٹ باﺅلر حسن علی دمہ کا شکار
لاہور (نمائندہ سپورٹس ) فاسٹ باﺅلر حسن علی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے دوران دمہ کا شکار ہو گئے ہیں۔ انہیں میچ کے دوران ہی دمے کا دورہ پڑا جس کے باعث وہ میدان سے باہر چلے گئے اور پھر دوائیاں لینے کے بعد کھیلنے کیلئے واپس آئے۔ٹیم منیجر نے تصدیق کر دی ۔
شیر بنگلہ سٹیڈیم ڈھاکہ میں کومیلا وکٹورینز اور سلہت سکسرز کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران حسن علی کو ماسک پہنے دیکھا گیا تو سب ہی حیرت میں مبتلا ہو گئے۔ کومیلا وکٹورینز ٹیم منیجر نویون نے انکشاف کیا کہ حسن علی کو میچ کے دوران اچانک دمے کا دورہ پڑا جس کے باعث وہ کچھ دیر کیلئے میدان سے باہر آ گئے اور دوائی لینے کے بعد واپس گراونڈ میں چلے گئے۔