سرینا ولیمز نے پریکٹس شروع کر دی
نیویارک (سپورٹس ڈیسک) امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے شادی کے بعد پہلی بار آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے لئے پریکٹس شروع کر دی۔، امریکی ٹینس سٹار شادی کے بعد پہلی بار کسی ٹورنامنٹ میں ان ایکشن ہوں گی۔ امریکی ٹینس سٹار نے 2017 میں آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ سرینا ولیمز آئندہ ماہ آسٹریلین اوپن میں اعزاز کا دفاع کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ سابق عالمی نمبر ون امریکی سٹار ریکارڈ 23 گرینڈ سلم ٹورنامنٹ جیت چکی ہیں۔خیال رہے امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز گزشتہ ماہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔