کرکٹ بورڈ میں نااہل لوگوں کو نوازنے کی پالیسی ختم کی جائے : ملک منظور مانی

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) کرکٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین ملک منظور مانی نے چیئرمین کرکٹ بورڈ شہریار خان سے کہا ہے کہ بورڈ میں موجودہ سفارشیوں اور نااہل لوگوں کو نوازنے کی پالیسیوں کو ختم کرکے ہر فیلڈ میں تجربہ کار اور حقدار کرکٹرز کو آگے لانے کی کوئی مثبت پالیسی میرٹ بنائیں۔ کرکٹ کی بہتری کیلئے ماجد خان، سرفراز نواز، گگلی باؤلر عبدالقادر، انضمام الحق،ا عجاز احمد، عمران نذیر کی خدمات حاصل کی جائیں۔