ڈسٹرکٹ جمانسٹک چیمپئن سپ کل سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں ہوگی

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) ڈسٹرکٹ جمناسٹک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جمناسٹک چیمپئن شپ کل سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں ہوگی ۔ گرلز مقابلے کل جبکہ بوائز پرسوں ہونگے۔سیکرٹری ایسوسی ایشن  میاں محمد فاروق  کے مطابق گرلز مقابلے فلور اور والٹ پر ہونگے۔عبداللہ جان چیف جج جبکہ خالد محمود‘محمد عقیل ‘طاہر محمود‘نذر محمد‘محمد یٰسین اور یاسر حفیظ پینل میں شامل ہونگے۔گرلز مقابلوںکی مہمان خصوصی  مسز فوزیہ ایوب قریشی ایم پی اے انعامات تقسیم کرینگی۔