پاکستان کے محبوب شاہ افغان کرکٹ امپائروں کی کوچنگ کرینگے

کابل (سپورٹس ڈیسک )ایشین کرکٹ کونسل کے زیرِ اہتمام افغانستان کے کرکٹ امپائروں کے دو کورس اس ماہ مزار شریف اور کابل میں ہو رہے ہیں جن کی نگرانی پاکستان کے سابق امپائر محبوب شاہ کریں گے۔محبوب شاہ نے بتایا کہ لیول ون کا پہلا کورس 11 اپریل سے مزارشریف جبکہ کابل میں دوسرا کورس17 اپریل سے ہو گا۔ کورسوں میں افغانستان کے 30 سے زائد امپائر شرکت کریں گے۔