پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کیلئے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کو حتمی شکل دیدی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کیلئے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کو حتمی شکل دیدی

کرکٹ ورلڈ کپ سے پہلے بورڈ اور کھلاڑیوں میں سینٹرل کنٹریکٹ پر تنازع پیدا ہو گیا تھا۔ پی سی بی نے پلئیرز کے سامنے تین ماہ کا عارضی معاہدہ پیش کیا تھا جس پر کسی کھلاڑی نے دستخط نہیں کئے تھے۔ پی سی بی کی ہدایت پر ہارون رشید کی سربراہی میں نئی سلیکشن کمیٹی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کو حتمی شکل دیدی ہے۔ اس بارے میں تینوں کپتانوں مصباح الحق، اظہرعلی اور شاہد آفریدی کی رائے بھی لی گئی ہے۔ معاہدہ یکم جنوری سے اکتیس دسمبر تک ایک سالہ مدت کیلئے ہو گا جس کا اعلان قومی ٹیم کے بنگلہ دیش کے دورے پر روانگی سے قبل متوقع ہے،،مصباح الحق، شاہد آفریدی ،یونس خان، محمد حفیظ، سعید اجمل اور اظہرعلی کو  اے گریڈ میں رکھا جائے گا۔ وکٹ کیپر سرفراز احمد کو بی کیٹیگری میں ترقی مل جائے گی۔ جنید خان کی بی اور عمر اکمل کی سی کیٹیگری میں تنزلی کا امکان ہے۔
۔