ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ :واپڈا کے محمد رمیض اور عبدالرحیم فائنل میں پہنچ گئے

اسلام آباد ( سپورٹس رپورٹر)ورلڈ ٹیبل ٹینس ڈے ماسٹرز کپ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں واپڈا کے محمد رمیض نے  ریلویز کے سلمان ورک کو 4-1سے  اور واپڈا ہی کے عبدالرحیم نے اپنے ڈیپارٹمنٹ کے شجاعت علی کوشکست دے کر مینز سنگلز کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ فائنل  آج شام چار بجے کھیلا جائے گا۔