محمد حفیظ ‘جویریہ ودود کابائولنگ ایکشن ٹیسٹ مکمل ہو گیا

محمد حفیظ ‘جویریہ ودود کابائولنگ ایکشن ٹیسٹ مکمل ہو گیا

 لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹسقومی کرکٹرز محمد حفیظ اور جویریہ ودود کا بائولنگ ایکشن ٹیسٹ بھارتی شہر چنائی میں مکمل ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق پابندی کا شکار قومی کھلاڑی محمد حفیظ اور جویریہ ودود نے بھارتی شہر چنائی میں آئی سی سی کی بائیو مکینک لیب میں بائولنگ ایکشن ٹیسٹ دیا۔ ٹیسٹ سیشن کے بعد دونوں قومی کھلاڑی مطمئن اور ٹیسٹ کلیئرنس کے لئے خاصے پْرامید نظر آئے۔ ٹیسٹ کی رپورٹ دو ہفتے تک متوقع ہے تاہم کرکٹ سٹارز کی کل وطن واپسی ہوگی۔