قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ 13اپریل سے دوبارہ شروع ہوگا

 لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے فنڈز کی کمی کی وجہ سے ختم ہونیوالے تربیتی کیمپ کو 13اپریل سے لاہور میں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔  کھلاڑی  12 اپریل کو رپورٹ کرینگے۔ ہاکی ٹیم نے اولمپک کوالیفائنگ راونڈ کی تیاری کیلئے تیس اپریل سے بارہ مئی تک آسٹریلیا جبکہ پندرہ مئی سے پچیس مئی تک کوریا کا دورہ بھی کرنا ہے۔