فیفا کی نئی رینکنگ جاری جرمنی بدستور پہلے نمبر پر براجمان

فیفا کی نئی رینکنگ جاری  جرمنی بدستور پہلے نمبر پر براجمان

برلن (سپورٹس ڈیسک ) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے تازہ ترین مینز ٹیم رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ورلڈ چیمپئن جرمنی بدستور پہلے نمبر پرہے۔ ارجنٹائن دوسرے جبکہ بلیجئم نے کولمبیا سے تیسری پوزیشن چھین لی ہے۔ برازیل نے بھی ایک درجہ ترقی پائی ہے جبکہ ہالینڈ تنزلی کا شکار ہو کر چھٹے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔