فیصل صالح حیات نے پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے انتخابات میں دھاندلی کی منصوبہ بندی کر لی: علی حیدر نور نیازی

لاہور (اے پی پی) پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدارتی امیدوار علی حیدر نور خان نیازی ( ایم پی اے) نے کہا ہے کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے  صدر فیصل صالح حیات نے 17اپریل کو انتخابات میں  دھاندلی کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ یہ  فٹ بال کے خلاف سازش ہے۔ انہوں نے وزیراعظم سے اپیل کی کہ وہ  پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی موجودہ انتظامیہ کی کرپشن کے معاملے کا نوٹس لیں۔