طاہر زمان کو قومی ہاکی ٹیم کا کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ

 طاہر زمان کو قومی ہاکی ٹیم  کا کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے طاہر زمان کو قومی ہاکی ٹیم کا کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہناز شیخ بدستور ہیڈکوچ کے طور پر ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے۔ طاہر زمان کو کوچنگ سٹاف میں شامل کرنے کا باضابطہ اعلان ایک دو روز میں کر دیا جائیگا۔