سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی سالانہ گیمز ہیڈآفس کی فتح پر ختم

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ   کی سالانہ گیمز ہیڈآفس کی فتح پر ختم

لاہور (سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی 3 روزہ سالانہ گیمز ہیڈآفس کی فتح پر ختم ہو گئیں۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈی ایم ڈی (آپریشنز) سوئی ناردرن امجد لطیف تھے۔ پوائنٹس ٹیبل پر 47 پوائنٹس کے ساتھ ہیڈآفس پہلی، پشاور ریجن 40 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور ملتان (ڈسٹری بیوشن) 36 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہے۔ مہمان خصوصی امجد لطیف نے آرگنائزنگ کمیٹی کے عہدیداران اور کھلاڑیوں بالخصوص خواتین کھلاڑیوں کی سہ روزہ سالانہ کھیلوں میں شرکت اور کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور کمپنی کی جانب سے مستقبل میں کھیلوں کی ترقی اور حوصلہ افزائی کیلئے قائم کردہ سپورٹس سیل اور سپورٹس کمپلیکس کے قیام کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔