ایل سی سی اے نے انڈر 16، انڈر 19 ٹورنامنٹس پر پابندی لگا دی

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) لاہور ریجن کرکٹ ایسو سی ایشن کی جانب سے انڈر 16 اور انٹرڈسٹرکٹ انڈر19 کرکٹ ٹورنامنٹس کے انعقاد کے لئے پرائیویٹ ایونٹس پر دوبارہ ایک ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔پابندی کے باعث 18ویں توصیف ٹرافی ، 30ویں محمد یاسین اختر میموریل اور 12ویں محمد صدیق میموریل ایونٹ کے میچز ملتوی کر دیئے گئے ہیں ۔شیڈول کے مطابق گذشتہ روز پنڈی جم خانہ گرائونڈ پر محمد یاسین اختر میموریل کے دو میچز وحدت ایگلٹس بمقابلہ پنڈی جم خانہ ، محبوب پارک جم خانہ بمقابلہ کریسنٹ کلب جبکہ شاہ فیصل گرائونڈ پر گڑھی شاہو جم خانہ اور شاہ فیصل کلب کے مابین میچ کھیلا جانا تھا۔