آج کرکٹ کے مستقبل کو شدید خطرات لاحق ہیں :احسان مانی

 آج کرکٹ کے مستقبل کو شدید خطرات لاحق ہیں :احسان مانی

لندن(سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی کے سابق صدر احسان مانی نے کرکٹ کے مستقبل کے حوالے سے شدید خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے آج سے قبل کرکٹ کے مستقبل کے حوالے سے کبھی بھی اتنے خدشات لاحق نہیں ہوئے۔احسان مانی نے  2019 ورلڈ کپ کو 10 ٹیموں تک محدود کرنے کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی کے دس مکمل اراکین میں سے اکثریت کو شدید چیلنجز کا سامنا ہے۔ آئی سی سی میں تبدیلیاں آئے  ایک سال گزر چکا ہے۔ پاکستان، ویسٹ انڈیز، سری لنکا، بنگلہ دیش اور زمبابوے کو  مد د کی ضرورت ہے اور ویسٹ انڈیز میں کھیل کے مستقبل کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ ایسوسی ایٹ ملکوں کو ورلڈ کپ سے باہر کرنے کے بجائے شامل کرنے کی ضرورت ہے، انہیں مزید فنڈنگ اور آئی سی سی اراکین سے میچز کے مواقع فراہم کرنے کی بھی ضرورت ہے۔انہوں نے کم از کم تین ٹیسٹ میچز کی سیریز رکھنے کا بھی مطالبہ کیا۔