آئی پی ایل : چنائی سپر کنگز نے دہلی ڈئیرڈیولز کو شکست دیدی

آئی پی ایل : چنائی سپر کنگز نے  دہلی ڈئیرڈیولز کو شکست دیدی

چنائی (سپورٹس ڈیسک) انڈین پریمیئر لیگ کے میچ میں چنائی سپر کنگز نے دہلی ڈئیرڈیولز کو ایک رنز سے ہرا دیا۔ چنائی سپر کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔ سمتھ 34، ڈوپلیسی 32 اور دھونی 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کولٹر نائل نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ دہلی ڈئیرڈیولز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9وکٹوں پر 149 رنز بنا سکی۔ مورکل ناقابل شکست 73 رنز بنا کر نمایاں رہے۔