یوتھ فیسٹیول : روبوٹس مقابلے آج ہونگے

یوتھ فیسٹیول : روبوٹس مقابلے آج ہونگے

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پنجاب یوتھ فیسٹیول میں آج روبو وار مقابلے منعقد ہونگے، نشترپارک سپورٹس جمیزیم میں ہونیوالے مقابلوں میں نوجوان مختلف روبوٹس کے مابین مقابلوں کروائیں گے جبکہ تھیٹر فیسٹیول کی تقریب تقسیم انعامات شام 7 بجے باغ جناح میں منعقد ہو گی ۔فیسٹیول میں پیر ایونٹس میں ایکسپو سنٹر میں شاپنگ فیسٹیول کا آغاز ہوگا جو 15 مارچ تک جاری رہے گا ۔اس کے ساتھ ساتھ فلم فیسٹیول الحمرا کمپلیکس میں ہوگا جو15 مارچ کو ہی منعقد کیا جائے گا جبکہ روبوٹیک کار ریسنگ اور ایرو مینیا یا ریموٹ جہازوں کی اڑان کا خوبصورت شو 16 جنوری کو پنجاب سٹیڈیم میں منعقدہو گا ۔