چیف سلیکٹر راشد لطیف نے تینوں فارمیٹس کیلئے الگ الگ کپتان‘ ٹیموں کا پلان پیش کر دیا

چیف سلیکٹر راشد لطیف نے تینوں فارمیٹس کیلئے الگ الگ کپتان‘ ٹیموں کا پلان پیش کر دیا

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین راشدلطیف نے  اپنا ورکنگ پلان بورڈ کو پیش کردیا،چیف سلیکٹر نے  تینوں فارمیٹس کیلئے  الگ الگ کپتان اور ٹیموں کی تشکیل کی سفارش کردی،مصباح الحق کو ٹیسٹ ،شاہد آفریدی کو ون ڈے اور محمد حفیظ کو ٹی ٹوئنٹی کپتان  بنانے  کا مشورہ دیدیا۔ زرائع کے مطابق  پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین راشدلطیف نے  اپنا ورکنگ پلان بورڈ کو پیش کردیا ہے ،چیف سلیکٹر نے  تینوں فارمیٹس کیلئے  الگ الگ کپتان اور ٹیموں کی تشکیل کی سفارش کی ہے،مصباح الحق کو ٹیسٹ ،شاہد آفریدی کو ون ڈے اور محمد حفیظ کو ٹی ٹوئنٹی کپتان  بنانے  کا مشورہ دیا ہے۔چیف سلیکٹر نے  حالیہ ایشیاء کپ کی ٹیم کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ورلڈکپ سے قبل بڑی تبدیلیوں کی سفارش کی ہے ۔راشدلطیف  نئے ٹیلنٹ کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے  زیادی سے زیادہ نئے کھلاڑیوں کی شمولیت کے حق میں ہیں۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی کے مالک کئی کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کرکٹ میں کھیلنے کا موقع نہیں مل رہا ہے لہذا ان میں مایوسی پھیلنے کے باعث ٹیلنٹ ضائع ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ ایشیا کپ میں شاہد آفریدی نے شاندار کارکردگی سے ثابت کیا کہ صرف عمر کی بنیاد پر انہیں فارغ نہیں کیا جا سکتا ۔ اعزاز چیمہ سمیت کئی پاکستانی بالرز اور بیٹسمین ایسے جنہیں انٹرنیشنل کرکٹ میں موقع ملنا چاہئے لہذا یہ ضروری ہو گیا ہے کہ تینوں فارمیٹس میں الگ الگ کرکٹرز کو زیادہ سے زیادہ مواقع دیئے جائیں تاکہ بینچ اسٹرینتھ بھی بڑھنے کے ساتھ مضبوط اسکواڈز کی تشکیل بھی ہو سکے۔ ٹیسٹ ٹیم کیلئے مصباح الحق، ون ڈے کیلئے شاہد آفریدی اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کیلئے محمد حفیظ کے نام زیر غور ہیں۔ نئے ورکنگ پلان پر آئندہ ماہ مشاورت ہوگی ۔