ویمنز کرکٹ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دیدی

کوکس بازار (سپورٹس ڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹونٹی میچ میں بنگلہ دیش ویمن ٹیم کو 13 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ پاکستان ویمن ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے۔ نین عابدی 6، جویریہ خان 58، مارینہ اقبال صفر، بسمہ معروف 39 رنز بناکر آئوٹ ہوئیں۔ اسمعاویہ اقبال 4، ثناء میر صفر پر ناٹ آئوٹ رہیں۔ جہاں آرا عالم، لتا منڈل اور پناگھوش نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بنگلہ دیشی ویمن ٹیم 6 وکٹوں پر 113 رنز بنا سکی۔ شمیمہ سلطانہ 18، عیاشا رحمن 12، فرغانہ حق 35، سلمیٰ خاتون صفر، رومانہ احمد 16، سنجیدہ اسلام 8 رنز بناکر آئوٹ ہوئیں۔ اسماویہ اقبال نے 2، ثانیہ خان، ثناء میر اور انعم امین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جویریہ خان کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 15 مارچ کو کھیلا جائے گا۔