نوجوانوں کا سپورٹس سرگرمیوں میں شرکت کرنا ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے : عارف حسن

نوجوانوں کا سپورٹس سرگرمیوں میں شرکت کرنا ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے : عارف حسن

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے چیئرمین جنرل (ر) عارف حسن نے کہا ہے کہ موجودہ کٹھن ملکی حالات کے دوران نوجوانوں کا سپورٹس اور تفریحی سرگرمیوں میں شرکت کرناہمارے معاشرے کیلئے ٹھنڈی ہوا کے جھونکے کے مترادف ہے ۔ اچھا دماغ ایک صحت مند جسم میں ہی پنپ سکتا ہے۔طب سے وابستہ افراد اور میڈیکل کے طالب علموں کیلئے سپورٹس اور تفریحی سرگرمیاںبہت ضروری ہیںکیونکہ بیماریوں کے خلاف جنگ وہی لوگ لڑ سکتے ہیں جو خود مکمل طور پر فٹ اور چاک وچوبند ہوں۔کھیلیں اور جسمانی مہارتوں کے مقابلے نوجوانوں میں چیلنجز کو قبول کرنے کامثبت رحجان پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ اور امیر الدین میڈیکل کالج کے سالانہ سپورٹس فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔