نجم سیٹھی کی ایشیا کپ فائنل سے قبل ٹیم ڈگ آئوٹ میں کھلاڑیوں سے ملاقات

 نجم سیٹھی کی  ایشیا کپ فائنل سے قبل ٹیم ڈگ آئوٹ میں کھلاڑیوں سے ملاقات

میرپور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی  نے  ایشیاء کپ سے فائنل سے قبل ٹیم ڈگ آئوٹ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ سے ملاقات کی ،چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہارکیا۔ وہ کچھ دیر کھلاڑیوں اور انتظامیہ کے ساتھ رہے اور ٹیم کی تیاریوں کے بارے میں دریافت کیا۔نجم سیٹھی کے ٹیم ڈگ آئوٹ  میں جانے پر ٹی وی مبصرین نے کڑی تنقید کی اور کہاکہ کسی بھی بورڈسربراہ یا اعلیٰ عہدیدارکی جانب سے میدان میں داخل ہوکر ٹیم سے ملاقات اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے ،ایسے واقعات کرکٹ کے کھیل کیلئے خوش آئند نہیں۔ سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین راشدلطیف نے  بھی  نجم سیٹھی کے ٹیم ڈگ آئوٹ میں  جانے پر تنقید کی اور کہا کہ  فائنل سے قبل ٹیم سے اس طرح ملاقات نہیں کرنی چاہئے تھی۔