مصباح، عبدالرحمن، انورعلی، فواد عالم کی کل وطن واپسی

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کل 10 مارچ کو براستہ دبئی سے وطن واپس آئیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایشیا کپ میں شرکت کے بعد پاکستانی ٹیم کے بعض کھلاڑی کل وطن واپس پہنچیں گے۔ کھلاڑیوں میں کپتان مصباح الحق، عبدالرحمن، انور علی، فواد عالم شامل ہیں۔ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے سہیل تنویر، ذوالفقار بابر، شعیب ملک، کامران اکمل بھی کل 10 مارچ کو ہی بنگلہ دیش روانہ ہونگے۔ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 16 مارچ سے بنگلہ دیش میں ہی کھیلا جائیگا۔