قومی کرکٹ ٹیم کی باؤلنگ بڑا مسئلہ ہے : شعیب اختر

قومی کرکٹ ٹیم کی باؤلنگ بڑا مسئلہ ہے : شعیب اختر

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سابق کرکٹرز نے کہا ہے کہ 260 رنز کا دفاع کرنا مشکل تھا، پاکستان کو فاسٹ باؤلنگ کا مسئلہ ہے۔ شعیب اختر نے تبصرہ کرتے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا بڑا مسئلہ فاسٹ باؤلنگ ہے۔ فاسٹ باؤلرز رنز نہیں روک رہے اور نہ ہی وکٹیں لے کر دیتے ہیں۔ کپتان نے بھی ان پر اعتماد کا اظہار نہیں کیا۔ سری لنکا کی طرف سے ملنگا نے 5 وکٹیں حاصل کر لیں۔ پاکستان ٹیم کو بہترین وکٹ کیپر کی اشد ضرورت ہے۔ عمر اکمل نے کیچ چھوڑے۔ محمد یوسف نے کہا کہ مصباح الحق کی سلو بیٹنگ سے پاکستان کو نقصان ہوتا ہے، وکٹ پر 260 رنز کا دفاع کرنا مشکل تھا۔ پاکستان کو زیادہ رنز بنانا چاہئے تھا۔ پاکستانی باؤلرز پر تنقید کرنا درست نہیں۔