عمراکمل کا بیان درست نہیں پولیس کی عدالت میں رپورٹ پیش

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)جوڈیشل مجسٹریٹ ماڈل ٹاؤن کچہری کی عدالت میں کرکٹرعمراکمل کی طرف سے دائر وارڈن ذیشان کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کی سماعت ہوئی۔  ایس ایچ او گلبرگ نے عدالت میں رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ کرکٹر عمر اکمل کا موقف درست نہیں ہے۔ عمر اکمل کے خلاف تھانہ گلبرگ میں وارڈن زیشان پرحملہ کرنے اورکارسرکارمیں مداخلت کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاگیاتھا جس میں ملزم ضمانت پرہے جبکہ دوسری طرف پولیس کی طرف سے مقدمہ کاچالان عدالت میں پیش ہونے پرعدالت نے دومرتبہ عمراکمل کونوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کیا مگر وہ پیش نہ ہوا جس پرعدالت نے ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں۔