ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ آج سے شروع ہو گی

لاہور ( سپورٹس رپورٹر)پنجاب یوتھ فیسٹیول کے تحت سائوتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں پاکستان ، نیپال اور افغانستان کے باڈی بلڈر مسٹر اور جونیئر مسٹر سائوتھ ایشیاء کے ٹائٹل کیلئے آج میدان میں اتریں گے ۔چیمپئن شپ میں حصہ لینے کیلئے پاکستان ، نیپال اور افغانستان کے تن سازوں کے گزشتہ روز وزن اور ابتدائی ججنگ کی گئی جبکہ حتمی پوزنگ آج اتوار کے روز الحمراء ہال مال روڈ میں منعقد ہوگی جہاں ماضی کے مایہ ناز تن ساز ججز کے فرائض انجام دیں گے۔پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکرٹری شیخ فاروق اقبال کے مطابق ایونٹ کے انعقاد کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں  ۔چیمپئن شپ میں پاکستان ،نیپال اور افغانستان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ بھارتی ٹیم اپنی حکومت سے این او سی نہ ملنے کے باعث چیمپئن شپ میں حصہ لینے نہیں آ سکی۔