ایشین سٹائل کبڈی چیمپئن شپ: نیوی آرمی کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں

لاہور(سپورٹس رپورٹر) نیوی اور آرمی کی ٹیموں نے 12 ایشین سٹائل کبڈی چیمپئن شپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ واہ کینٹ میں جاری چیمپئن شپ میں گذشتہ روز دونوں سیمی فائنل کھیلے گئے۔ پہلے سیمی فائنل میں آرمی نے ائر فورس کے خلاف 11-7 سے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں نیوی نے واپڈا کو 20-11 سے زیر کیا۔ چیمپئن شپ کا فائنل کل بروز پیر کو آرمی اور نیوی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جس کے مہمان خصوصی چیئرمین پی او ایف لیفٹیننٹ جنرل محمد احسان محمود ہونگے جو کامیاب ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرینگے۔