ایشیا کپ فائنل : بکیوں نے اربوں روپے کا جواء کھیلا

 کراچی(آن لائن) ایشیا  کپ  کے فائنل میں  بکیوں  نے اربوں   روپے کا سٹہ کھیلا گیا  ، ماہرین نے ایشیا کپ کے آخری معرکے میں پاکستان کو فیورٹ  فائنل پراربوں روپے لگا دیئے  ، کوئی لاکھوں جیتا   تو  کسی کے کروڑوں  روپے ڈوب گئے ، بک میکرز کا کہنا  تھا  کہ ہربال پرکروڑوں کا جوا ہو ا ۔  اب تک پاکستان اورسری لنکا ایک سو اڑتیس ون ڈے کھیل چکے ہیں، شاہینوں نے اسی میچ جیتے اورترپین ہارے ہیں۔ ماہرین اوربکیوں نے گرین شرٹس کو فیورٹ قرار دے دیا تھا۔ ٹاس کون جیتے گا، اس سے قبل پاکستان نے اکسٹھ اور سری لنکا نے ستتر بار ٹاس جیتا۔ بک میکرز کے پاس بکنگ جاری ہے۔ پاکستانی بک میکرز کے مطابق مصباح الحق ٹاس جیتیں گے۔ بھارت اوردبئی کے بک میکرز کے پاس سری لنکا کے ٹاس جیتنے پرکروڑوں کی بکنگ ہے۔ دو دن پہلے ہی پاکستان کی جیت پر لاہور میں کروڑوں کا سٹہ لگا ۔ کراچی میں خان، تیموری اورآصفہ کی بک پربھی پاکستان فیورٹ ہے۔ کلکتہ کے وکرم ، ممبئی کے ایشانت سری لنکا کوفیورٹ قراردے رہے ہیں۔ دبئی میں پاکستانی اوربھارتی بک میکرزکے پاس دونوں ٹیموں کی جیت کا ملا جلا رجحان تھا۔ پاکستان میں سینکڑوں چھوٹے چھوٹے بک میکرزبھی میدان میں آگئے تھے۔