ہائیکورٹ: پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف حسن کی تقرری کا نوٹیفکیشن معطل

ہائیکورٹ: پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف حسن کی تقرری کا نوٹیفکیشن معطل

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ نے پاکستان اولمپک ایسویسی ایشن کے صدرحسن عارف کی تعیناتی کاحکومتی نوٹیفکیشن معطل کردیا۔عدالت نے پاکستان سپورٹس بورڈ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ فاضل عدالت نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل منور اسلام نے موقف اختیار کیاکہ سپورٹس بورڈ نے پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے منتخب صدر اکرم ساہی کی موجودگی کے باوجودغیرقانونی طور پر عارف حسن کو پاکستان اولمپکس ایسویسی ایشن کا صدر تعینات کر تے ہوئے نوٹفکیشن جاری کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کو اولمپکس ایسویسی ایشن کے منتخب عہدیداروں کی موجودگی میں مداخلت کا کوئی اختیار نہیں ہے۔انہوں نے استدعا کی کہ عارف حسن کی تعیناتی کانوٹیفکیشن کالعدم قراردیاجائے جس پر عدالت نے عارف حسن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے پندرہ جولائی کو پاکستان سپورٹس بورڈ سمیت دیگر فریقین سے ریکارڈ طلب کرلیا۔