پہلا سیمی فائنل ‘سوالاکھ شائقین سٹیڈیم میں موجود‘ملک بھرمیں سکیورٹی ہائی الرٹ

بیلو ہوریزونٹے (سپورٹس ڈیسک )برازیل میں جاری فٹبال ورلڈ کے  پہلے سیمی فائنل میں سوا لاکھ کے قریب افراد نے سٹیڈیم میں میچ دیکھا۔  قبل ازیں  برازیل میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی تھی ۔ سٹیڈیم میں بھی سینکڑوں اضافی پولیس اہلکاروں کوتعینات کردیا گیا  تاکہ برازیل کی شکست کی صورت کسی بھی گڑبڑ سے نمٹا جا سکے ۔