پاکستان سپرلیگ، نشریاتی حقوق، میڈیا رائٹس، ٹکٹوں کی فروخت کیلئے پیشکش طلب

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں سال دسمبر 2014اور جنوری 2015ء کے دوران پہلی پاکستان سپر لیگ کے انعقاد کے لئے تیاری زور و شور سے شروع کر دی ہیں اس سلسلہ میں قومی ایونٹ کے نشریاتی حقوق، میڈیا رائٹس، سپانسر شپ رائٹس، ٹیم فرنچائز رائٹس، ٹکٹوں کی فروخت اور مرچنڈ رائٹس کی فروخت کے لئے خواہشمند پارٹیوں سے بولی جمع کرانے کی پیشکش کر دی ہے۔ ایسے افراد جو مذکورہ بڈز میں حصہ لینا چاہتے ہیں وہ 23 جولائی تک پاکستان کرکٹ بورڈ سے ایک ہزار امریکی ڈالر کے عوض خرید سکتے ہیں، بڈ کے کاغذات کی خریداری کے لئے جمع کرائی گئی یہ رقم ناقابل واپسی اور ناقابل ایڈجسٹ ہوگی۔ پاکستان سپر لیگ کے لئے ٹیکنیکل اور فنانشل پروپوزل الگ سے 6 اگست تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ ٹیکنیکل پرپوزل اسی روز ایک گھنٹہ کی تاخیر سے اوپن کی جائیں گی جبکہ فنانشل پروپوزل 8 اگست کو کھولی جائیں گی۔