پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی لڑائی، پی ایچ ایف کا غیرجانبدار رہنے کا فیصلہ

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی لڑائی، پی ایچ ایف کا غیرجانبدار رہنے کا فیصلہ

لاہور (نمائندہ سپورٹس)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ملک میں جاری دو اولمپک ایسوسی ایشنوں کی لڑائی میں غیرجانبدار رہنے کا فیصلہکیا ہے۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف ایسے کسی تنازع کا حصہ نہیں بننا چاہتی جس سے قومی کھیل کی ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل لیول پر کھیل کی سرگرمیوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ موجود ہو۔ پی ایچ ایف عہدیداران کی پوری کوشش ہے کہ فیڈریشن کیلئے فنڈز اکٹھے کئے جائیں اور سینئر و جونیئر ٹیموں کو پریکٹس کی تمام سہولیات دی جائیں۔ ذرائع کے مطابق فیڈریشن آفیشلز نے دونوں دھڑوں میں ثالثی کیلئے کردار ادا کرنے کی بھی پیشکش کی ہے۔ چند روز قبل حکومتی سطح پر عارف حسن کی زیرصدارت کام کرنیوالی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو آئینی و قانونی تسلیم کرتے ہوئے ان کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا تھا۔ ساتھ ہی اکاؤنٹس اور دفاتر کیلئے بھی عارف حسن گروپ کی حمایت کا فیصلہ کیا تھا۔