پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن تنازع انٹراکورٹ اپیل آج دائر ہو گی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) آئی او سی کی پاکستان میں منظور شدہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے متوازی تنظیم کی جانب سے حکومتی فیصلے کے خلاف حاصل کئے جانے والے فیصلے کو انٹراکورٹ اپیل میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں آج عدالت میں درخواست دائر کی جائے گی۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ متوازی تنظیم کی جانب سے حاصل کئے جانے والے حکم امتناعی کے خلاف عدالت میں انٹراکورٹ اپیل دائر کرے گی۔