ٹکٹوں کی غیر قانونی فروخت‘ فیفا کی شراکت دار کمپنی کے سربراہ گرفتار

ٹکٹوں کی غیر قانونی فروخت‘ فیفا کی شراکت دار کمپنی کے سربراہ گرفتار

ریو ڈی جنیئرو(سپورٹس ڈیسک )برازیل کی پولیس نے فٹبال ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی غیر قانونی فروخت کے الزامات کی تفتیش کے لیے فیفا کی شراکت دار کمپنی کے سربراہ کو گرفتار کر لیا ہے۔میچ ہاسپیٹلیٹی کے چیف ایگزیکٹیو رے ویلان کو ریوڈی جنیریو کے ہوٹل سے گرفتار کیا گیا۔ واضح رہے کہ اسی ہوٹل میں عالمی فٹبال کی تنظیم فیفا کے حکام بھی ٹھہرے ہوئے ہیں۔گذشتہ ہفتے پولیس نے اس سلسلے میں 11 افراد کو گرفتار کیا تھا اور اس کے ساتھ ہی  بین الاقوامی گروہ کا پردہ فاش ہوا تھا۔ان پر غیر قانونی طور پر ٹکٹ دوبارہ بیچنے کے الزامات ہیں۔ ٹکٹوں میں بعض ٹکٹ بنیادی طور پر کھلاڑیوں کو دیے گئے تھے۔