فٹبال ورلڈ کپ: ارجنٹائن‘ ہالینڈ کے درمیان دوسرا سیمی فائنل آج کھیلا جائیگا

فٹبال ورلڈ کپ: ارجنٹائن‘ ہالینڈ کے درمیان دوسرا سیمی فائنل آج کھیلا جائیگا

ریوڈی جنیرو (سپورٹس ڈیسک) برازیل میں جاری فیفا فٹبال ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل آج ارجنٹائن اور ہالینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ایک بجے شروع ہو گا۔ دونوں ٹیموں میں سٹار کھلاڑی موجود ہیں۔ ارجنٹائن کے لیونل میسی اور جاویر مشیرانو، سرجیو آگوئرو سے کافی امیدیں وابستہ کی جا رہی ہیں۔ لیونل میسی ارجنٹائن کے لیجنڈ سٹار رونالڈو سے تشبیہہ دی جا رہی ہے۔ کوچ الجینڈرو سبیلا کو توقع ہے کہ دونوں کھلاڑی سیمی فائنل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ اینجل ڈی ماریہ کی شرکت مشکوک ہے۔ ہالینڈ کی ٹیم بھی پوری طرح تیار ہے۔ ڈچ ٹیم نے میگا ایونٹ کے پہلے ہی میچ میں دفاعی چیمپئن سپین کیخلاف 5 گول کرکے اپنی آمد کا اعلان کر دیا تھا۔ ہالینڈ کو کوارٹرفائنل میں بیلجیئم سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تاہم وہ پنلٹی شوٹس پر کامیاب ٹھہری۔ ٹیم کو سٹار کھلاڑی ویزلے سنائیڈر اور رابن سے کافی امیدیں وابستہ ہیں۔ کوچ کو امید ہے کہ دونوں کھلاڑی آج اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔