عظیم فٹبالر الفریڈو ڈی سٹیفانو 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

عظیم فٹبالر الفریڈو ڈی سٹیفانو  88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

میڈرڈ (این این آئی) عظیم فٹبالر الفریڈو ڈی سٹیفانو 88 سال کی عمر میں ایک ہسپانوی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ارجنٹائن نڑاد سابق اسٹرائیکر اور اعزازی صدر اپنے تمام کیریئر میں ایک بہترین کھلاڑی رہے تھے۔ فٹبال کلب ریئل میڈرڈ نے کہا ڈی سٹیفانو کو ہفتے کو دل کا دورہ پڑا تھا ۔