سربین ٹینس سٹار نووک ڈجکووک رواں ہفتے شادی کر لیں گے

سربین ٹینس سٹار نووک ڈجکووک  رواں ہفتے شادی کر لیں گے

بلغراد (سپورٹس ڈیسک) سربیا کے ٹینس سٹار نووک ڈجکووک رواں ہفتے شادی کر لیں گے۔ خبر تھی کہ وہ ومبلڈن اوپن سے قبل شادی کر لیں گے مگر انہوں نے ذہن تبدیل کر لیا تھا۔ امکان ہے کہ وہ کل شادی کریں گے۔ تقریب میں 210 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ اینا آئیوا نووک، جیلنیا جانووک کو بھی مدعو نہیں کیا گیا ہے۔ سربیا کے میڈیا کو بھی داخلہ کی اجازت نہیں دی گئی۔