دورہ سری لنکا، قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان 24 گھنٹے میں متوقع

لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کر کٹ بورڈ نے بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر دورہ سری لنکا کے لئے قومی ٹیم کا اعلان مزید 24 گھنٹے کے لئے موخر کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر کی جانب سے گذشتہ روز بھی ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو منظوری کے لئے نہیں بھجوائی جا سکی۔ جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اعلان کر دیا گیا کہ ٹیم کا اعلان آئندہ 24 گھنٹے کے بعد کیا جائے گا۔