اکرم ساہی کے ساتھی پاکستان کی سپورٹس کو نقصان پہنچا رہے ہیں : دلاور عباس

لاہور (نمائندہ سپورٹس) اکرم ساہی اور ان کے ساتھی غیرآئینی اور غلط راستے اختیار کرکے پاکستان کی سپورٹس کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ان کی ایسوسی ایشن کی بین الاقوامی سطح پر کوئی شناخت، پہچان اور حیثیت نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان ٹینس فیڈریشن کے پیٹرن سید دلاور عباس نے نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہئے۔ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی دنیا بھر کے ممالک کیلئے سب سے اہم حیثیت رکھتی ہے۔ کسی بھی ملک کے عدالتی فیصلے ان کے کام پر اثرانداز نہیں ہو سکتے۔