آج ہالینڈ کو آسان نہیں لیں گے، ہماری منزل ورلڈکپ کا ٹائٹل ہے: جاوئیرمشیرانو

ریوڈی جنیرو (سپورٹس ڈیسک) ارجنٹائن فٹ بال ٹیم کے سٹار کھلاڑی جاوٹیر مشیرانو نے کہا ہے کہ سیمی فائنل میں ہالینڈ کو آسان نہیں لیں گے۔ 2010 کے ورلڈ کا فائنل ہارنے کے بعد ڈچ ٹیم جیتے کیلئے بھوکی ہے۔ ہم بھی ورلڈکپ ٹرافی کیلئے کھیل رہے ہیں۔ اپنی طاقت کیلئے بس اعتماد کو بحال ہونا ضروری ہے۔ ہمارے لیے یہ بہت اہم ہے کہ فائنل سے ایک میچ دور ہیں اور ہمیں تاریخ رقم کرنی ہے۔ میدان اپنی طرف سے بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔