ارجنٹائن کے اہم سٹرائیکر ڈی ماریا انجری کے باعث ایونٹ سے باہر

ریو ڈی جنیرو (آئی این پی)ورلڈ کپ فٹبال میں برازیل کے بعدارجنٹائن کو بھی دھچکا لگ گیا، ارجنٹینا کے اہم اسٹرائیکر ڈی ماریا بھی انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ فٹبال ورلڈکپ کے کوارٹرفائنل میں ارجنٹائن کی ٹیم بیلجیئم کیخلاف میدان میں اتری۔ پہلے ہی ہاف میں اہم اسٹرائیکر ڈی ماریا کو زوردار کک لگانا مہنگا پڑ گیا۔ڈی ماریا تھائی انجری کا شکار ہوئے لیکن پھر بھی کھیل جاری رکھا۔ درد کی شدت بڑھی تو کھیل جاری رکھنا مشکل ہو گیا۔ ڈی ماریا کو نہ صرف گرانڈ سے جانا پڑا، بلکہ ٹورنامٹ سے ہی باہر ہوگئے۔ ارجنٹائن کے کوچ سبیلا کو ڈی ماریا کے جلد فٹ ہونے کی توقع ہے۔ تاہم ڈاکٹرز نے بتا دیا ہے کہ ڈی ماریہ کو صحت یاب ہونے میں ہفتہ لگے گا۔