آئی ڈی پیز کیلئے فنڈ ریزنگ مہم، 4امدادی کرکٹ میچز کے انعقاد کا فیصلہ

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) آئی ڈی پیز کیلئے فنڈز جمع کرنے کی غرض سے پنجاب سپورٹس بورڈ اور پاکستان بورڈ نے مل کر نمائشیک رکٹ میچز کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں چار میچز بالترتیب 19 جولائی کو راولپنڈی، 21جولائی کو ملتان، 24 جولائی کو فیصل آباد اور 26 جولائی کو چوتھا اور آخری کرکٹ میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔ لاہور میں کھیلا جانیوالا میچ پاکستان کرکٹ ٹیم اور پاکستان اے ٹیم کے مابین کھیلا جائیگا۔ ملتان اور فیصل آباد کے میچوں میں پاکستان اے ٹیم کے کھلاڑی نمایاں مقامی کرکٹرز کے خلاف کھیلیں گے جبکہ راولپنڈی میں کھیلے جانیوالے میچ کیلئے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا جائیگا۔ عوام کی دلچسپی کے مدنظر ایک میچ پاکستان اے کرکٹ ٹیم اور پاکستان شوبز الیون کے مابین بھی متوقع ہے۔