ملک امجد پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے صدر منتخب


لاہور (کامرس رپورٹر) ملک امجد علی نون آئندہ چار برس کیلئے پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے صدر اور شیراز سلیم سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے۔ نومنتخب عہدیداروں میں میاں فیاض الحق سینئر نائب صدر، کرامت اللہ نائب صدر ٹیکنیکل، سہیل خان نائب صدر فنانس اینڈ لیگل، راجہ رضا ارشد نائب صدر کوآرڈینیشن، طارق فاروق رانا نائب صدر ایڈمن، ڈاکٹر عارف حسن نائب صدر مارکیٹنگ اور محمد منصور خازن شامل ہیں۔ ایگزیکٹو کمیٹی میں فرح وڑائچ انچارج خواتین ونگ اور میڈیا ہوں گی۔ ان کے علاوہ ڈاکٹر زاہد بشیر، ڈاکٹر ندیم مختار، شہزاد سعید چیمہ، خالد سلیم اور عاطف اکرام شامل ہیں۔