لیونل میسی نے مسلسل چوتھی بار فٹبالر آف دی ائر کا ایوارڈ جیت لیا


زیوریخ (نیوز ایجنسیاں) بارسلونا کے سپرسٹار لیونل میسی نے مسلسل چوتھی بار فیفا ایوارڈ بیلون ڈی جیت کر اٹھائیس سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ زیوریخ میں ہونے والی سال دو ہزار گیارہ اور بارہ کے بہترین فٹبالرز کی ایوارڈ تقریب میں یہ تاریخ رقم کی گئی۔ لیونل میسی نے سال دو ہزار نو، دس، گیارہ اور اب بارہ میں بیلون ڈی اور ایوارڈ جیتا۔ فیفا کے بہترین ایوارڈ جیتنے کی ہیٹ ٹرک کرکے میسی نے لیجنڈ فرانسیسی کھلاڑی مائیکل پلیٹنی کا ریکارڈ برابر کیا۔ یہ ایوارڈ سب سے زیادہ چار بار جیتنے والے وہ پہلے فٹبالر بن گئے ہیں۔ فرنچ سٹار نے انیس سو تراسی، چوراسی اور پچاسی میں بیلون ڈی اور کا ایوارڈ جیتا تھا۔ میسی نے سپینش لیگ، سال 2011 اور 12 سیزن میں سب سے زیادہ 50 سکور کئے۔ بیلون ڈی اور 2012 کے لئے میسی نے کرسٹیانو رونالڈو اور اندریس انیئستا کو مات دی۔