قومی ٹیم کے 9 کھلاڑی بھارتی ہاکی لیگ کھیلنے کیلئے آج روانہ ہونگے

قومی ٹیم کے 9 کھلاڑی بھارتی ہاکی لیگ کھیلنے کیلئے آج روانہ ہونگے


لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم کے نوکھلاڑی انڈین پریمیئر ہاکی لیگ میں حصہ لینے کے لئے آج لاہور سے نئی دہلی روانہ ہوں گے، لیگ میں حصہ لینے والے قومی کھلاڑیوں میں کاشف شاہ، شفقت رسول، رضوان سینئر، رضوان جونئیر، راشد محمود، محمد توثیق، فرید احمد، عمر ان بٹ اور محمد عرفان سینئر شامل ہیں۔ 14جنوری سے 11فروری تک نئی دہلی میں ہونے والی لیگ کو ہاکی مبصرین ایشیا ئی ہاکی میں انقلاب قرار دے رہے ہیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل آصف باجوہ نے اس لیگ کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ لیگ ایشیائی ہاکی کو ایک نئی جہت بخشے گی۔ اس کے ساتھ ایشین سٹائل ہاکی کو دنیا میں متعارف کرو انے کا باعث بنے گی۔ پاکستان ہاکی کے لئے یہ بہت اچھی بات ہے کہ ہمارے نوجوان ہاکی کھلاڑی لیگ کی مختلف ٹیموں میں شامل ہیں۔ اس لیگ سے نوجوان کھلاڑیو ں کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ امید ہے کہ آئندہ سال مزید پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی لیگ میں شامل کیا جائے گا۔