فٹبال میچوں میں نسل پرستی کے بارے میں قوانین سخت کئے جانے چاہئیں: سیپ بلیٹر


لندن (آن لائن) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر سیپ بلیٹر نے کہا ہے کہ فٹبال میچوں میں نسل پرستی کے بارے میں قوانین سخت کئے جانے چاہئیں۔ اے سی میلان کے کھلاڑیوں کو نسلی پرستی پر مبنی گالیاں سن کر میدان چھوڑ کر باہر نہیں جانا چاہئے تھا۔