عالمی رینکنگ میں پاکستانی باﺅلرز سرفہرست


کراچی (خصوصی رپورٹ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20، ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کی نئی عالمی رینکنگ جاری کر دی ہے۔ آئی سی سی رینکنگ کے مطابق پاکستانی ٹیم کے نائب کپتان محمد حفیظ ون ڈے آل راﺅنڈر کی حیثیت سے پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ امت کی رپورٹ کیمطابق باﺅلنگ میں ”دوسرا سپیشلسٹ“ سعید اجمل کو پہلی پوزیشن حاصل ہے جبکہ شاہد آفریدی بہترین ون ڈے آل راﺅنڈرز میں 5ویں نمبر پر موجود ہیں۔