انڈر 21 ہاکی چیمپئن شپ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، پی ایچ ایف


لاہور (اے پی پی) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام 32 ویں جونیئر انڈر 21 قومی ہاکی چیمپئن شپ 29 جنوری سے 7 فروری تک فیصل آباد ہاکی سٹیڈیم، فیصل آباد میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق چیمپئن شپ کے انعقاد سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا اور یہ جونیئر ورلڈ کپ کے لئے ٹیم کے انتخاب میں مددگار ثابت ہوگی۔ فیڈریشن کے مطابق یکم جنوری 1992 کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی چیمپئن شپ میں شرکت کے اہل ہوں گے۔ واضح رہے کہ 10 واں جونیئر ورلڈ کپ 6 سے 15 دسمبر تک بھارت میں کھیلا جائے گا۔