انضمام الحق کو مستقل بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کرنے کا فیصلہ

انضمام الحق کو مستقل بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کرنے کا فیصلہ


لاہور (نیوز ایجنسیاں) پاکستان کرکٹ بورڈ نے انضمام الحق کو مستقل بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا، انضمام الحق دورہ جنوبی افریقہ کے دوران ٹیم کے ہمراہ ہونگے۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف سابق کپتان انضمام الحق کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور انہیں بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ مستقل تقرری کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انضمام الحق بھارتی ٹی وی چینل سے معاہدے کے باعث ٹیم کے ہمراہ بھارت نہیں جا سکے تھے تاہم وہ جلد چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف سے ملاقات کرکے معاہدے پر دستخط کریں گے۔ وہ آئندہ بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ ٹیم کے ہمراہ ہونگے۔ انضمام الحق کی تقرری میں پی سی بی کے ڈائریکٹر جنرل جاوید میانداد نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ انضمام الحق کو باﺅلنگ اور فیلڈنگ کوچ سے زیادہ معاوضہ اور مراعات دی جائیں گی۔